عراق

مغربی موصل میں عراقی فوج کی پیشقدمی، نفط نامی علاقہ آزاد

، انسداد دہشت گردی فورس کے جوانوں نے  نفط نامی علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے بعدوہاں قومی پرچم لہرا دیا ہے۔نفط کی آزادی کے لیے ہونے والی لڑائی کے دوران کم سے کم بیس دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی فوج کے جوان اب الموظفین نامی علاقے کی جانب پیشقدمی کر رہے ہیں۔مغربی موصل کے قدیم علاقے میں عراق کی انسداد دہشت گردی فورس اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان شدید لڑائی کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔دوسری جانب عراقی فوج نے موصل کو ملانے والے تمام راستوں کو بند کردیا ہے جس کے نتیجے میں علاقے میں موجود داعشی دہشت گرد مکمل طور سے عراقی افواج کے محاصرے میں آگئے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button