دنیا

ملائیشیا میں سعودی عرب کے بادشاہ پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ ناکام/ 7 داعشی گرفتار

شیعت نیوز۔ملائیشیا کی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ اس نے گزشتہ ماہ کوالالمپور میں سعودی عرب کے امریکہ و اسرائیل نواز بادشاہ شاہ سلمان سمیت سعودی شاہی خاندان کے دیگر افراد پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا تھا۔ ملائیشیا کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 26 فروری کے روز سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی کوالالمپور آمد سے قبل 7 افراد کو گرفتار کیا گیا، حکام کے مطابق اگرچہ یہ تمام گرفتاریاں 21 سے 26 فروری کے دوران عمل میں آئیں لیکن سیاسی وجوہ کی بناء پر ان کی خبر اب جاری کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے تمام افراد کا تعلق وہابی دہشت گرد تنظیم داعش سے ہے۔ملائیشین پولیس کے سربراہ خالد ابوبکر نے صحافیوں کو اس بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ گروپ سعودی شاہی خاندان کی کوالالمپور آمد کے موقعہ پر حملے کی تیاری کرچکا تھا لیکن اسے بروقت پکڑکر یہ منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ گرفتار کیے گئے داعشیوں سے مختلف ملکوں کے جعلی پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود، 1500 افراد پر مشتمل وفد کے ہمراہ گزشتہ ماہ سے ایشیائی ممالک کے طویل دورے پر ہیں ،اس دورے میں ملائیشیا کے علاوہ انڈونیشیا ،برونائی، جاپان، چین اور مالدیپ وغیرہ بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button