دنیا

حزب اللہ اور حماس سے انتقام لینے کی نئی اسرائیلی حکمت عملی

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک )اسرائیل کے علاقائی تعاون کے ڈپٹی وزیر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج، حزب اللہ لبنان اور فلسطین کی تحریک حماس کے رہنماؤں کے قتل کے ایک نئے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ایوب قرا نے جو صیہونی وزیر اعظم بینيامن کے نزدیکی سمجھے جاتے ہیں، بتایا ہے کہ اسرائیل کی فوج ایسے روبوٹ تیار کر رہی ہے جو حماس اور حزب اللہ کے رہنماؤں کو قتل کریں گے اور اگلے ایک سے تین سال میں "جنگی روبوٹ” تیار کر لئے جائیں گے ۔ انہوں نے اسی کے ساتھ یہ دعوی بھی کیا کہ یہ روبوٹ، حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کو لبنان میں اور حماس کے رہنماؤں کی غزہ پٹی کی سرنگوں کے اندر گھس کر قتل کر سکتے ہیں۔
اسرائیل کے علاقائی تعاون کے ڈپٹی وزیر نے زیر زمین سرنگوں میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی جنگ میں صیہونی حکومت کی مسلسل شکست کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ (غزہ پٹی اور لبنان کی پچھلی جنگوں میں) ہمارے فوجیوں کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کے بعد میں کبھی بھی انہیں غزہ پٹی یا لبنان کے اندر نہیں دیکھنا چاہتا بلکہ چاہتا ہوں کہ وہ صرف سرحد پر تعینات رہیں۔
ایوب قرا نے کہا کہ ہم ایسے روبوٹ غزہ پٹی روانہ کر سکتے ہیں جو حماس کے ساتھ آمنے سامنے کی جنگ کر سکیں۔ ان روبوٹ کو دور سے کنٹرول کیا جائے گا اور یہ ایسی خصوصی مادے سے بنے ہوں گے کہ ان پر گولی کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ جلد ہی یہ ٹیکنالوجی، اسرائیلی فوج کے حوالے کر دی جائے گی، صرف ایک سے تین سال ہمیں انتظار کرنا پڑے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button