سعودی عرب

سعودی وزیر دفاع محمد بن سلمان کی بدعنوانی بےنقاب

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )سوشل میڈیا پر سرگرم مشہور سعودی کارکن نے سعودی فرمانروا کے بیٹے اور وزیر دفاع محمد بن سلمان کا نیا اسکینڈل بے نقاب کردیا۔لندن میں مقیم ممتاز سعودی سوشل میڈیا کارکن ’’غانم الدوسری‘‘ نے آل سعود کی بدعنوانی اور بن سلمان کے زمینوں پر ناجائز قبضے کی دستاویزات شائع کرتے ہوئے لکھا کہ محمد بن سلمان نے کمپنیوں اور شہریوں کے حقوق چھیننے کے بعد انھیں ٹیکس ادا کرنے پر مجبور کیا ہے۔ اس بات سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کے پاس سعودی عرب کی ترقی کے لئے کوئی منصوبہ نہیں ہے، بلکہ وہ صرف ایک چور ہے۔
انھوں نے مزید لکھا کہ سعودی وزیر دفاع کی «طویق» نامی ایک کمپنی ہے جو کانچ کی صنعت میں سرگرم ہے، انھوں نے تیل اور دھات کی وزارت کو مجبور کیا ہے کہ، «تیماء» صوبے کی «سلکا» کان کا لائسنس 30 سال کے لئے جاری کرے۔انھوں نے تیل کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ لائسنس کی تصویریں شائع کیں اور اعلان کیا ہے کہ اس کے پاس دو دستاویزات ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ بن سلمان نے زمین پر قبضہ کیا ہے اور صوبے تیماء کی بہت ساری زمینیں ضبط کر لی ہیں۔
اس انسانی حقوق کے کارکن نے ان دستاویزات کی تصویر ٹویٹر پر شائع کی اور لکھا ہے کہ محمد بن سلمان نے صوبے تیماء کی ایک جگہ 47 ہزار کلومیٹر، اور دوسری جگہ سے 16 ملین سکویر میٹرز کی زمین پر قبضہ کر لیا ہے۔واضح رہے کہ صوبے تیماء تبوک کے جنوب مشرق میں 246 کلومیٹر پر واقع ہے، اور تبوک کا حصہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button