مشرق وسطی

شامی فوج نے دمشق کے مشرق میں قاسمیہ نامی علاقے کو آزاد کرا لیا

رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہوں کے قریبی ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ دمشق کے غوطہ شرقی میں واقع قاسمیہ کے علاقے پر شامی فوج کا کنٹرول ہو گیا ہے۔
قاسمیہ، غوطہ شرقی کا ایک ایسا مرکزی علاقہ ہے کہ جس کے مغرب میں عبادہ نامی علاقہ ہے جسے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرایا جا چکا ہے جبکہ مشرق میں نشابیہ کا علاقہ واقع ہے کہ جس پر دہشت گردوں کا قبصہ ہے۔
دو ہزار سولہ کے دوران ان علاقوں میں دہشت گردوں کو شامی فوج کے مقابلے میں بھاری شکست و ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شامی فوج نے حلب کے مشرق میں اثریا خناصر شاہراہ کو داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے اور اس علاقے میں اس کی پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button