عراق

عراق: سامرا کے اطراف میں داعش کے کئی خفیہ ٹھکانے تباہ

رپورٹ کے مطابق عراق کے شہر سامرا کے مضافاتی علاقوں میں تعینات عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے حویجہ مسیرہ کے علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کے خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے علاوہ، کہ جنھیں وہ عراقی فوج کے خلاف حملوں میں استعمال کرتے تھے، کم از کم چونتیس دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا۔

ایک اور خبر یہ ہے کہ نینوا آپریشنل کمانڈر عبدالامیر رشید یاراللہ نے کہا ہے کہ عراق کی انسداد دہشت گردی فورسز نے مشرقی موصل کے مختلف اداروں منجملہ ڈاک خانے، سرمایہ کاری کے محکمے، بجلی کے محکمے اور اندرونی سلامتی کی عمارت کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

انسداد دہشت گردی فورسز نے دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچانے کے علاوہ آزاد کرائی جانے والی عمارتوں پر عراق کا پرچم لہرا دیا ہے۔

لبنان کے المیادین ٹی وی نے بھی اعلان کیا ہے کہ عراقی فوج نے مشرقی موصل میں الضباط نامی علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ موصل کو آزاد کرانے کی کارروائی گذشتہ سال سترہ اکتوبر کو عراق کے وزیر اعظم اور کمانڈر انچیف حیدر العبادی کے حکم سے شروع ہوئی ہے جس کے دوران اب تک موصل کے بہت سے علاقوں کو آزاد کرایا جا چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button