مشرق وسطی

امریکہ، اسرائیل اور اس کے عرب اتحادی بدامنی کے ذمہ دار ہیں، شامی مفتی اعظم

دمشق کے مرکزی کلیسا میں سال نو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شام کے مفتی اعظم شیخ احمد بدر الدین حسون نے امریکہ ، اسرائیل اور اس کے عرب اتحادیوں کو شام میں بدامنی کا اصل ذمہ دار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شام کو اس لیے نشانہ بنایا گیا کیوں کہ اس نے دشمن کے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا اور بیت المقدس اور بیت الحم پر سودے بازی سے انکار کردیا تھا۔

شام کے مفتی اعظم نے ملک میں امن وامان کے قیام کی غرض سے صدر بشار اسد کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ، شام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں استقامت کا مظاہرہ کیا ہے اور امن و امان کے قیام میں بھی کامیابی اس کی ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ شام میں گزشتہ سال کے دوران ہونے والے دہشت گردی کے مختلف واقعات میں 50 ہزار کے قریب لوگ مارے گئے ہیں۔ شام کو پچھلے 6 برس سے امریکہ اور مغربی ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے۔ جن کا مقصد صدر بشار اسد کی قانونی حکومت کو ختم کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button