چمن و کُرم پر طالبان و خوارج کے حملے، دشمن کے خواب چکنا چور
شیعیت نیوز : ضلع چمن اور کُرم سیکٹر میں افغاـن طاـلباـن اور فتنۃ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے گئے، جن میں 50 حملہ آور ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آوروں نے چمن سرحد پر اپنی جانب سے بابِ دوستی کو بھی دھماکے سے اڑا دیا، تاہم پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے۔
رات گئے کُرم سیکٹر میں بھی ایک بڑا حملہ ناکام بنایا گیا، جس میں دشمن کی 8 چوکیاں اور 6 ٹینک تباہ کر دیے گئے۔ عسکری ذرائع کے مطابق یہ حملے منظم انداز میں کیے گئے تھے، جن کا مقصد سرحدی علاقوں میں عدم استحکام پیدا کرنا تھا، مگر سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جواب دے کر دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں : یزیدی جولانی نے حضرت زینبؑ کے حرم کے قریب سڑک کا نام بدل کر “معاویہ بن ابی سفیان” رکھ دیا
آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور سیکیورٹی اداروں پر مکمل اعتماد رکھیں۔







