لبنان

لبنانی علماء کا بحرینی اپوزیشن رہنما شیخ علی سلمان کی فوری رہائی کا مطالبہ

لبنان (مانیٹرنگ ڈیسک) بحرینی عدالت کی جانب سے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کو بے بنیاد الزامات کے تحت سنائی جانے والی سزا کے خلاف احتجاج اور مذمت کا سلسلہ جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق لبنان کے شہر صور میں علماء کی ایک کثیرتعداد نے بھی بحرینی اپوزیشن لیڈر شیخ علی سلمان کے خلاف اپیل عدالت کی سزا کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔
علماء کے اس اجتماع نے بحرینی حکومت سے شیخ علی سلمان کی فوری اورغیر مشروط رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے اورکہا ہے کہ ہم بحرین کے حکمرانوں کوعوام کے بنیادی حقوق کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں جن کو زمین اور آسمانی قوانین میں ضمانت دی گئی ہے اورا س سلسلہ میں عوام کی جانب سے پر امن ذریعے سے مطالبات کرتے ہو بہت وقت ہو گیا ہے ۔
جنوبی لبنان کے شہرصورمیں جمعیت الوفاق کے دفتر میں ہونے والے اجتماع نے بحرینی حکومت کے تمام تر ظلم و ستم کے باوجود بحرینی عوام کی جاری جمہوری حقوق او سماجی انصاف کے حصول کے لئے پر امن جد جہد، قربانیوں، ثابت قدمی اور صبر اور بالخصوص آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کے ساتھ والہانہ عقیدت اوریکجہتی کے عمل کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی عوام کو اپنی منزل ضرور ملے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button