مشرق وسطی

شام میں حکومت مخالف سبھی مسلح گروہ دہشت گرد ہیں

شام کی حکومت نے کہا ہے کہ شام میں سرگرم حکومت مخالف سبھی مسلح گروہ دہشت گرد ہیں-

المیادین ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ شام کی وزارت اطلاعات ونشریات کے ترجمان محمد رامز نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ شام میں سرگرم سبھی مخالف مسلح گروہ دہشت گرد ہیں کہا کہ امریکا اپنے مقاصد اور مفادات کی بنا پر دہشت گرد گروہ جبہہ النصرہ کے ٹھکانوں پر حملہ نہیں کرتا –

شامی وزارت اطلاعات و نشریات کے ترجمان محمد رامز نے شام کے بحران میں امریکی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن ، شام کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے ایک کٹھ پتلی اور کمزور حکومت برسراقتدار لانا چاہتاہے – ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت شام کے بحران کے سیاسی حل کے حق میں نہیں ہے –

متعلقہ مضامین

Back to top button