مشرق وسطی

شامی فوج کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، دسیوں دہشت گرد ہلاک

شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

شام کے الاخباریہ ٹی وی کے مطابق شامی فوج کے جنگی طیاروں نے ریف دمشق میں بوضمیر کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں داعش کے اسی سے زائد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

شامی فضائیہ نے اسی طرح حمص کے مشرق میں صوانہ پہاڑیوں اور شاعر آئل فیلڈ کے اطراف میں داعش کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں بہت سے دہشت گرد ہلاک اور ان کے ہتھیار تباہ ہو گئے۔

شامی فوج نے اسی طرح حمص کے گاؤں عزالدین کے جنوب میں جبہت النصرہ کے کئی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

درایں اثنا شامی فوج نے دیرالزور کے فوجی ہوائی اڈے پر داعش کے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا ہے جس کے دوران کئی دہشت گرد ہلاک اور زخمی جبکہ باقی دہشت گرد فرار ہو گئے۔

شامی فوج کے توپ خانے نے بھی درعا کے علاقے طیسیا میں جبہت النصرہ کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کا بہت سا اسلحہ تباہ ہو گیا جبکہ کئی دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب حلب شہر کے مختلف رہائشی علاقوں پر دہشت گردوں کے توپ خانےکے حملے میں چارعام شہری جاں بحق اور دس زخمی ہو گئے۔

دہشت گرد گروہ داعش نے رقہ شہر کے عوام کا رابطہ بیرونی دنیا سے منقطع کرنے کے لیے انھیں اپنے ٹی وی سیٹ توڑنے پر مجبور کیا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button