مشرق وسطی

زہریلی گیس استعمال نہیں کی

شام کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شہر حلب میں ہرطرح کے کیمیاوی ہتھیار کے استعمال کا انکار کرتے ہوئے اس کی تحقیقات کے لئے عالمی برادری کے ساتھ تعاون پر آمادگی ظاہر کی ہے-

شام کی وزارت خارجہ نے  ایک بیان میں زہریلی گیسوں کے استعمال سےانکار کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی شام میں زہریلی گیسوں کے استعمال کی رپورٹ سامنے آئی ہے اس میں مسلح باغی ملوث رہے ہیں جو اپنے حامیوں کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے اس طرح کا اقدام کرتے ہیں-

شام کی وزارت خارجہ نے حلب میں زہریلی گیسوں کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دمشق حکومت ، اس واقعے کی تحقیقات کے لئے کیمیاوی ہتھیاروں پر پابندی کے ادارے اور اس کی ٹیم کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے کہ جو اس وقت شام میں موجود ہے-

بعض ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ حکومت شام نے حلب میں اپنے مخالفین کے خلاف کیمیاوی اور زہریلی گیس استعمال کی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button