مشرق وسطی

سرحدوں پر عدم استحکام سے آل سعود میں تشویش

کویت کے وزیر خارجہ نے سعودی سرحدوں پر عدم استحکام کے بارے میں سعودی حکام میں شدید تشویش کی خبر دی ہے

کویت کے وزیر خارجہ صباح خالد الحمد نے  کویتی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے یمنی سرحدوں پر جنگ اور اقتدار میں انصاراللہ کے لئے سیاسی مشارکت تسلیم کئے جانے پر سعودیوں کی تشویش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے عادل الجبیر کے حوالے سے کہا کہ سعودی عرب کی سرحدوں پرعدم استحکام ریاض حکام کے لئے سب سے زیادہ باعث تشویش ہے-

کویت کے وزیرخارجہ صباح خالد الحمد نے کہا کہ سعودی وزیرخآرجہ عادل الجبیر نے مجھ سے اپیل کی ہے کہ انصاراللہ کو امن مذاکرات جاری رکھنے کے لئے کویت آنے کی دعوت دوں-

سعودی حکام کو یمن سے ملحق اپنی سرحدوں کی سیکورٹی کے بارے میں ایسی حالت میں تشویش ہے کہ گذشتہ مہینے سے کویت میں ہونے والے امن مذاکرات ریاض کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باعث تعطل سے دوچار ہو گئے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button