دنیا

نبیل رجب کی گرفتاری کے خلاف امریکہ میں احتجاج

رپورٹ کے مطابق امریکہ میں انسانی حقوق کے دسیوں سرگرم کارکنوں نے واشنگٹن میں بحرین کے سفارتخانے کے سامنے اجتماع کرکے بحرین کے عوام کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے اس ملک کے انسانی حقوق کے مرکز کے سربراہ نبیل رجب کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا – امریکہ کے انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں نے اسی طرح ” انسانی حقوق سب کے لئے ” اور آل خلیفہ آل سعود کی پٹھو ہے'” جیسے نعرے لگائے-

نبیل رجب نے بحرین میں انسانی حقوق کی پامالی اور جیلوں میں سیاسی قیدیوں کے ساتھ انتہائی غیر انسانی سلوک پربارہا اعتراض کیا ہے ۔ انھوں نے اسی کے ساتھ عوام کی سرکوبی میں سعودی افواج کی مشارکت پر بھی سخت اعتراض کیا ہے۔

بحرین کی ظالم شاہی حکومت نے نبیل رجب پر یمن پر سعودی جارحیت میں بحرین کی شرکت پراعتراض اور فوج کی توہین کا الزام لگایا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button