مشرق وسطی

آل خلیفہ حکومت کے عوام مخالف اقدامات کی مذمت

عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے بحرینی عوام کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے اقدامات کی مذمت کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے بحرین کے ممتاز مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کئے جانے کے بحرینی حکومت کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بحرین میں آزادی کا وجود نہیں ہے اور آل خلیفہ حکومت لوگوں کے عقائد کا احترام نہیں کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق دیگر ممالک کے امور میں مداخلت کا ارادہ نہیں رکھتا لیکن بحرینی عوام کو آزادی کے ساتھ اپنی بات کہنے کا حق ہونا چاہئے۔

واضح رہے کہ آل خلیفہ حکومت نے دو ماہ پہلے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کرلی تھی اور اس کے بعد سے اب تک ان کے گھر کے سامنے عوامی دھرنا جاری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بحرین میں دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف پرامن عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ آل خلیفہ کی سیکورٹی فورسز بحرین میں تعینات سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کی مدد سے بحرینی عوام کے احتجاج کو بڑی سختی سے کچل رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button