لبنان

لبنان میں عالمی مجاہد علماء یونین کے اجلاس کا اختتام

بنان میں عالمی مجاہد علماء یونین کا ایک روزہ اجلاس ایک بیان جاری کئے جانے کے ساتھ ختم ہو گیا۔

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں تشکیل پانے والے اس اجلاس کے بیان میں حزب اللہ لبنان، مزاحمت اور فلسطینیوں کی انتفاضہ کی حمایت کی گئی ہے۔

عالمی مجاہد علماء یونین کے اجلاس کے اختتامی بیان میں خلیح فارس تعاون کونسل اور عرب لیگ کی جانب سے حزب اللہ لبنان کو دہشت گرد قرار دیئے جانے کے فیصلے کی شدید مذمت کی گئی اور اس قسم کے فیصلے کو تحریک مزاحمت پر ظلم اور مسلمانوں کے خلاف سازش قرار دیا گیا کہ جس کا مقصد صیہونی حکومت اور عالمی استکبار کی خواہشات کو پورا کرنا ہے۔

بیان میں تاکید کے ساتھ کہا گیا ہے کہ تحریک مزاحمت کے خلاف فیصلہ صیہونی حکومت کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے کیا گیا جبکہ تحریک مزاحمت نے علاقے میں دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے۔

عالمی مجاہد علماء یونین نے فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی بربریت، غزہ پر حملوں اور مسجد الاقصی کے خلاف اس غاصب حکومت کے جارحانہ اقدامات کے سلسلے میں عالمی اداروں کی خاموشی پر بھی سخت تنقید کی اور اس خاموشی کو صیہونی حکومت کی جارحیت میں شریک ہونے کے متراف قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button