عراق

عراق: داعش کا وزیر تیل واصل جہنم

موصل شہر کے جنوب میں القیارہ کے علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر عراقی فوج کے حملے میں داعش کا وزیر تیل وحید السبعاوی اور اس دہشت گرد گروہ کا ایک اعلی کمانڈر فرمان حادی حمد ہلاک ہو گئے۔

تیل، دہشت گرد گروہ داعش کی مالی ضرورت پوری کرنے کا ایک اہم ترین ذریعہ ہے اس گروہ نے اس وقت شام اور عراق کے بہت سے علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔

العالم نے بھی القدس عربی ویب سائٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ بین الاقوامی مالی مراکز نے اپنی جائزہ رپورٹوں میں کہا ہے کہ اس گروہ کے ٹھکانوں پر ہوائی حملے شروع ہونے سے قبل داعش کی تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی سالانہ آمدنی آٹھ سو ملین ڈالر تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button