مشرق وسطی

حلب کے رہائشی علاقوں پر دہشت گردوں کا حملہ جنگی جرم ہے: شام

 شام کے ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا حلب شہر پر حملے پر اپنی توجہ مرکوز کرنا اس منصوبے کا ایک حصہ ہے کہ جو سعودی عرب، ترکی اور دہشت گردی کے حامی دیگر ملکوں کی ترغیب پر انجام پا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے اس حملے میں حلب کے شہریوں کے خلاف جدید اور ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے اور ان ہتھیاروں کا جائزہ لینے کا کام جاری ہے۔

عمران الزعبی نے بعض ممالک کی جانب سے شام میں دہشت گردوں کے اقدامات سے بےتوجہی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت اور مغربی ممالک سیاسی اندھے پن کا شکار ہو گئے ہیں اور وہ جانبدارانہ نظر سے اور دہشت گردوں کی خواہش کے مطابق حلب اور پورے شام کے حالات کو دیکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ دہشت گردوں نے حلب کے مختلف رہائشی علاقوں پر گولہ باری کی ہے اور راکٹ برسائے ہیں جس کے نتیجے میں دسیوں شہری جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button