آیت اللہ سیستانی کی توہین کے خلاف نجف اشرف میں مظاہرہ
شیعیت نیوز: منامہ پوسٹ کے مطابق بحرین کے وزیرخارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ کی طرف سے آیت اللہ سیستانی کی توہین کے خلاف نجف اشرف میں ایک مظاہرہ ہوا جس میں عراقیوں اور بحرینیوں نے شرکت کی۔
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں آیت اللہ سید علی سیستانی کی تصاویر اور عراق و بحرین کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔
انہوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر بحرینی وزیرخارجہ کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ بحرین کے وزیرخارجہ نے عراقی شیعوں کے مرجع آیت اللہ سید علی سیستانی کی توہین کرتے ہوئے گروہ داعش کے خلاف جنگ کرنے والے عراقی فوجیوں اور رضاکار فورسز کو دہشت گرد قرار دیا۔
اس نے آیت اللہ سیستانی سے مطالبہ کیا کہ وہ رضاکار فورس حشد الشعبی کو تحلیل کرنے کے متعلق فتوی صادر کریں۔
بحرین کے وزیرخارجہ نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ میں شہر مقدادیہ میں اہل سنت کی مساجد پر حملوں کا ذمہ دار عراقی رضا کار فورسز حشد الشعبی کو قرار دیا، جبکہ یہ حملے داعش کی جانب سے کئے گئے تھے۔