سعودی عرب

سعودی عرب کی زیر قیادت اسلامی فوجی اتحاد کی تشکیل کا اعلان

سعودی ذرائع کے حوالے سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف تشکیل دیے جانے والے اسلامی فوجی اتحاد میں چونتیس اسلامی ممالک شامل ہوں گے اور اس اسلامی فوجی اتحاد کا ہیڈکوارٹر ریاض میں ہو گا۔

سعودی عرب کے وزیر دفاع محمد بن سلمان نے پیر کی رات ایک پریس کانفرنس میں اس اسلامی فوجی اتحاد کی تشکیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی فوجی اتحاد میں ہر ملک اپنی پوری توانائی کے ساتھ شامل ہو گا۔ محمد بن سلمان نے کہا کہ مختلف ملکوں میں دہشت گردی بڑھتی جارہی ہے کہ جس کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کئے جانے کی ضرورت ہے۔

سعودی عرب نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے ایسی حالت میں اسلامی فوجی اتحاد تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے کہ یہ ملک، عراق اور شام میں قطر اور ترکی نیز امریکہ کے تعاون سے دہشت گردوں کی بھرپور مدد و حمایت کر رہا ہے جس سے دہشت گردی کے مسئلے میں اس ملک کی دوغلی پالیسی کا پتہ چلتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button