عراق

عراقی فوج نے الرمادی کے جنوب میں داعش کے قبضے سے دو علاقے آزاد کرالئے

عراق کی ایک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ فوج اور عوامی فورس نے الرمادی کے جنوب میں الارامل اور ستین نامی علاقوں کو داعش دہشتگردوں سے آزاد کرالیا ہے۔ ان کارروائیوں میں داعش کے بہت سے دہشتگرد ہلاک اور اس تکفیری گروہ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ادھر عراق کی ‌فضائیہ کے طیاروں نے الرمادی کے شمال مشرقی علاقے الخالدیہ میں داعش دہشتگردوں کے ٹھکانون پر بمباری کی ہے جس میں کئی دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے عراقی فورسز نے گذشتہ منگل کو شہرالرمادی کے التامیم علاقے میں داعش کے تکفیریوں کا صفایا کردیا تھا۔

ادھر داعش دہشتگردوں نے عراق فورسز کی پیش قدمی کو روکنے کی غرض سے الناظم نامی پل کو تباہ کردیا۔ یہ پل الرمادی میں داعش کے کنٹرول روم کے قریب تھا۔

الرمادی پر گذشتہ ہفتے کے دوران اتحادی طیاروں کی بمباری میں بھی داعش کے ساڑھے تین سو دہشتگرد ہلاک ہوئےتھے۔

واضح رہے عراقی فوج نے کئی مہینوں قبل الرمادی کو آزاد کرانے کیلئے آپریشن شروع کیا تھا اور اب اس شہر کے اطراف کے بیشتر علاقے اس وقت عراقی فورسز کے کنٹرول میں ہیں اور یہ شہر مکمل طرح سے عراقی فورسز کے محاصرے میں آچکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button