دنیا

افغانستان: داعشی درندوں نے اغوا کے بعد ۷ شیعہ ہزارہ مسلمانوں کو ذبح کردیا

میڈیا ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق داعش کے درندہ صفت انسانوں نے افغانستان میں ۷ شیعہ ہزارہ قبائل سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کو اغوا کیا تھا جنہیں بعد میں قتل کرکے پھنک دیا گیا، رپورٹ کے مطابق قتل ہونے والے ہزارہ کو داعش کے دہشتگردوں نے اغوا کیا تھا جن میں بچے،بوڑھے اور خواتین بھی شامل تھیں، ان اغوا شیعہ مسلمانوں کو ان درندہ صفت انسان نما حیوانوں  نے ذبح کرکے شہر کے مرکز میں پھنک دیا۔

ذرائع کے مطابق شیعہ ہزار ہ مسلمانوں کے جنازے کے ساتھ ہزاروں افراد نے سخت احتجاج کرتے ہوئے داعش و طالبان مخالف نعرے بلند کیئے جبکہ انکی نماز جنازہ میں بھی ہزاروں افراد نے شرکت کی، تاہم کسی بھی انسانی حقوق کی تنظیم ،اور اقوام متحدہ تو کجا افغان حکومت کیجانب سے بھی کوئی خاطر خواہ اقدامات اس بربریت کے بعد نہیں کیئے گئے۔

 

6.jpg

5.jpg

4.jpg

2.jpg

 

 

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button