لبنان
شام میں حزب اللہ کا ایک کمانڈر شہید
حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک اور کمانڈر کی شہادت کی خبر گزشتہ روز شائع کی جس میں کہا گیا ہے کہ شام میں تکفیری دھشتگردوں کے ہاتھوں حاج جواد شہید ہو گئے ہیں۔
حزب اللہ کے کمانڈر علی حسین بلحص جنہیں حاج جواد کے لقب سے یاد کیا جاتا تھا شام میں تکفیریوں کے ساتھ جاری جنگ میں شہید ہو چکے ہیں۔
اس شہید کا تعلق جنوبی لبنان کے علاقے صدیقین سے تھا ان کے جسد خاکی کو اسی علاقے میں دفن کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ شام میں تکفیری دھشتگردوں کے مقابلے میں شامی فوج کے ساتھ حزب اللہ لبنان اور ایرانی مجاہد بھی جنگ کر رہے ہیں۔