سعودی عرب

سعودی عرب:نجران کی شیعہ مسجد میں خود کش حملہ 3 افراد شہید

سعودی عرب کے علاقہ نجران میں ایک اور شیعہ مسجد میں خود کش حملے میں 3 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئےہیں، اطلاعات کے مطابق سعودی علاقے نجران میں نماز مغرب کے وقت ایک وہابی خود کش حملہ آور مسجد میں داخل ہوا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 3 افراد شہید اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے۔ خودکش حملے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا جب کہ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ واضح رہے کہ وہابی دہشت گرد سعودی عرب میں متعدد شیعہ مساجد کو اپنی بربریت اور خودکش حملوں کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button