’داعشیوں نے ہمارے ساتھ جنسی زیاتی کی اب ہم انہیں قتل کریں گی‘یزیدی لڑکیاں
داعش کے دہشتگردو کی زیادتی کا شکار ہونے والی یزیدی لڑکیوں نے وہابی دہشتگرد تنظیم سے انتقام لینے کا فیصلہ کر لیا۔ اس سلسلے میں لڑکیوں کا لڑا کا دستہ تیار کرلیا گیا ہے جس کی بانی سابق یزیدی گلوکارہ زیت شنگھالی ہیں اور وہی اس کی سربراہی کررہی ہے۔
لڑاکا دستے میں شامل خواتین کا کہنا ہے کہ وہ داعش سے اپنے مردوں کے سرکاٹنے اور اپنی بہنوں کو جنسی غلام بنانے کا بدلہ لیں گی۔” یزیدی لڑکیاں“ کے نام سے قائم بریگیڈ میں بھرتی ہونے والی123 لڑکیوں کی عمر 17 سے 30 برس ہے اور وہ اپنی عزت وعصمت سمیت جانوں کی قربانی دینے کے لئے تیارہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2014ءسے داعش نے ہزاروں یزیدی لڑکیوں اور خواتین کو یرغمال بنا رکھا ہے، انہیں جنسی غلام بنا کر رکھا گیا ہے اور ان کی منڈی میں بولی لگا کر جانوروں کی طرح خریدوفروخت کی جاتی ہے۔
یزیدی لڑکیوں کی بریگیڈ کو شاریہ کیمپ کے قریب دہوک کے مقام پر کرد جنگجو کلاشنکوف چلانے کی تربیت دے رہے ہیں جبکہ انہیں گھات لگانے ، پل اور سڑکیں تباہ کرنے اور دو بدو لڑنے کی ٹریننگ بھی دی جارہی ہے۔یزیدی لڑکیوں کے بریگیڈ میں شامل کئی لڑکیاں داعش کے شدت پسندوں کی قید سے فرارہو کر واپس آئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان پر توڑے جانے والے مظالم کے بعد اب وہ انتقام لینا چاہتی ہیں۔ ایک لڑکی نے بتایا کہ اسے دن میں پانچ پانچ دفعہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا تھا جبکہ ایک اور چودہ سالہ یزیدی لڑکی بہا ر کا کہنا تھا کہ داعش کے شدت پسندوں نے اس کا کنوار پن ثابت کرنے کے لیے زبردستی طبی معائنہ کروایا تھا جس کے بعد اسے نیلامی میں داعش کے ایک شدت پسند نے خرید لیا اورجسمانی و جنسی تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔
برطانوی اخبار ”ڈیلی میل“ کی رپورٹ کے مطابق یزیدی لڑکیوں کی تربیت جلد مکمل ہوجائے گی جس کے بعد انہیں سنجار کے مقام پر بیس میں منتقل کردیا جائے گا تاہم دستے کو اسلحے کی کمی کا سامنا ہے۔ ان لڑکیوں میں سے اکثر کاخواب لیڈی ڈاکٹر بننے کا تھا اور کئی ٹیچر یا صحافی بننا چاہتی تھیں لیکن حالات نے سب کچھ بدل دیا۔ اب وہ اپنا اور اپنے پیاروں کا انتقام لینے کے لئے میدان جنگ میں لڑتے ہوئے داعش کے شدت پسندوں کی جان لینا چاہتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق داعش کے شدت پسند جنگ میں کسی خاتون کے ہاتھوں نہیںمرنا چاہتے کیونکہ ان کے عقیدے کے مطابق پھر انہیں جنت میں 72حوریں نہیں ملیں گی۔ یزیدی لڑکیوں کے بریگیڈ کی سربراہ زیت شنگھالی نے ہنستے ہوئے کہا کہ انہیںہم ہی ماریں گی اور وہ حوریں نہیں پاسکیں گے۔