مشرق وسطی

بحرین: آل خلیفہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے

العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے مختلف شہروں میں جمعرات کے دن پرامن مظاہرے کئے گئے- مظاہرین نے انسانی حقوق کے کارکنوں پر آل خلیفہ کی جیلوں میں تشدد کئے جانے کی مذمت کی- آل خلیفہ کے کارندوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا اور زہریلی گیس کے گولے پھینکے جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے- البلاد القدیم کے علاقے میں بھی آل خلیفہ کے کارندوں نے مظاہرین پر زہریلی گیس کے شیل پھینکے- جبکہ آل خلیفہ کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے کرانہ، الدراز اور سار کے علاقوں میں متعدد شہریوں کو گرفتار کر لیا- ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان جاری کر کے بحرین کی جمعیت وعد کے سابق سیکریٹری جنرل ابراہیم شریف کی گرفتاری کو بھی ان کے آزادی اظہار بیان کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان کی فوری طور پر غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button