عراق

عراقی صدر اور اسپیکر کی دہشت گردی کے مقابلے پر تاکید

عراق کے صدر نے دہشت گردی کے مقابلے کے لئے قومی اتحاد کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا ہے-
السومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صدر فؤاد معصوم نے جمعرات کے دن عیدالفطر کی مناسبت سے تقریر کرتے ہوئے دہشت گردی کے مقابلے کے لئے قومی اتحاد پر تاکید کی- فؤاد معصوم نے عراقی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ عید کے ایام دہشت گردی پر عراقی حکومت اور عوام کی کامیابی کا آغاز اور تشدد کا اختتام ثابت ہوں گے اور ملکی ترقی کا راستہ ہموار ہو گا۔ فؤاد معصوم نے یہ بات زور دے کر کہی کہ عراق کی حکومت اور قوم دہشت گردی کے مقابلے میں عراقی فوجیوں اور عوامی رضاکاروں کی کامیابیوں پر فخر کرتی ہے۔ عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری نے بھی جمعرات کے دن عراقی قوم اور دنیا کے تمام مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ عراقی قوم کو بہت مشکل حالات کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عراقی قوم دہشت گردوں کے مقابلے میں اپنے ملک کا دفاع کر رہی ہے۔ سلیم الجبوری نے مزید کہا کہ آج عراق کو ایسے دشمنوں کی سازشوں کا سامنا ہے جو اس ملک کو تقسیم کرنے اور عوام کے درمیان اختلافات پھیلانے کے لئے کوشاں ہیں۔ عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مزید کہا کہ عراقی قوم ایک متحد قوم ہے اور وہ دشمنوں کو اس بات کا موقع نہیں دے گی کہ وہ عراق میں اپنے مقاصد حاصل کر سکیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button