عراق

سعودی عرب کی یونیورسٹیوں میں شیعہ مخالف تعلیم.امام جمعہ نجف

عراق کے شہر نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین صدرالدین القبانجی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا ہے کہ سعودی عرب کی یونیورسٹیوں میں شیعہ مذہب کے خلاف پی ایچ ڈی اور ایم اے کی سطح پر تقریبا ایک سو انتالیس مقالے لکھے جا چکے ہیں-
نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین صدرالدین القبانجی کا کہنا تھا کہ ان مقالوں کا مقصد تکفیری افکار و نظریات کی ترویج کرنا ہے- انھوں نے کویت، تیونس اور فرانس میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اعتدال پسندی کی ترویج کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا- واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ داعش، دنیا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دے رہا ہے اور بہت سی ایسی رپورٹیں منظر عام پر آچکی ہیں کہ جن سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکا اور خطے میں سعودی عرب سمیت اس کے اتحادی ممالک اس دہشت گرد گروہ کی حمایت کرتے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button