سعودی عرب

سعودی عرب نے جرمن صحافیوں کو رشوت دینے کی کوشش کی تھی، وکی لیکس

سعودی عرب کے نمائندوں نے جرمن صحافیوں کو رشوت دینے کی کوشش کی تھی تاکہ وہ جرمن پریس کیلئے سعودی عرب کے بارے میں تعریفی مضامین چھپوائیں۔

اس بارے میں اطلاع اخبار ‘زود دائچے زائتونگ’ نے دی۔ اس کے مطابق  سن 2011 میں سعودی عرب کے حکام جرمن میڈیا میں اس ملک کا مثبت تصور پیش کئے جانے کی مہم چلانے کا ارادہ رکھتے تھے اور سعودی سفارتکاروں نے اس کیلئے مبینہ طور پر پانچ جرمن صحافیوں کو آمادہ کرانے کی کوشش کی تھی۔ ان صحافیوں کو ساڑھے سات ھزار یورو کی ماھانہ تنخواہ اور  سعودی عرب کو بہترین انداز میں پیش کرنے والے ھر مضمون  کیلئے 300 یورو کی تجویز کی گئی تھی۔ اخبار ‘زود دائچے زائتونگ’ کے مطابق یہ معلومات سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی دستاویزات سے حاصل ھوئیں جو رواں سال  جون میں ویب سائٹ وکی لیکس پر منظر عام پر لائی گئی تھیں۔ ان دستویزات میں بالخصوص سعودی سفارتخانوں سے وزارت خارجہ کی خط و کتابت سے وابستہ خفیہ دستاویزات بھی شامل ھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button