سعودی ولی عہد کو زندگی کا سب سے بڑا دھچکا ،اپنے ہی فوجیوں نے خوفناک قدم اٹھا دیا
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزامات کے تحت سزا پانے والے آٹھ افراد میں دو فوجی افسران بھی شامل ہیں جن میں سے ایک ولی عہد سلطنت پرنس محمد بن نائف بن عبدالعزیز السعود پر حملے کی منصوبہ بندی میں بھی شامل پایا گیا۔ اس افسر کو مملکت میں دہشت گردی سیل قائم کرنے، القاعدہ کو مدد فراہم کرنے، اور یانبو آئل ریفائنری میں حملے کے ارادے سے داخل ہونے کے جرائم کا مرتکب بھی پایا گیا اور اسے 16 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
دوسرے افسر کو بھی ملٹری حلف توڑنے کا مرتکب پایا گیا۔ اس پر الزامات تھے کہ وہ دہشت گردی سے متعلق ویب سائٹوں کو وزٹ کرتا رہا، القاعدہ کی حمایت میں تکفیری مواد اپ لوڈ کرتا رہا اور القاعدہ کے ارکان کو دھماکہ خیز مواد تیار کرنے کی تربیت فراہم کرتا رہا، اسے تین سال قید کی سزا سنائی گئی۔ سزا پانے والے سات مجرموں کا تعلق سعودی عرب سے ہے جبکہ ایک غیر ملکی ہے جسے سزا مکمل ہونے پر ملک بدر کر دیا جائے گا