عراق

دشمن کا پوری طرح سے مقابلہ کرنے کی ضرورت: عراقی عالم دین

عراق کے ممتاز عالم دین  ’’ حجت الاسلام  سید صدر الدین  قوبانچی‘‘ نے مقدس شہر نجف میں اپنے ہفتہ وار خطبے میں ملک میں مزید غیر ملکی فوجیوں کی تعیناتی کی مخالفت کرتےہوئے مغربی وعلاقائی ممالک سے داعش کی حمایت فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ان ممالک کو دہشتگردی کےخلاف جنگ کرنے کے دعوؤں سے پہلے داعش جیسے دہشتگرد گروہ کی حمایت بند کرنی چاہئے ۔
عراق کے ممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ سید علی سیستانی کے جہاد کفائی کا ایک سال مکمل ہونے پر انہوں نے کہاکہ مرجع تقلید کے فتوے کے بعد عراقی عوام کا ملک کے دفاع میں آگے آنا عراق کی تاریخ کا سنہرا باب ہے ۔
انہوں نے حکومت عراق سے رضا کار عوامی فورسز کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ اس گروہ کو فقط امرجنسی کی صورت میں کام  آنے والے ایک آلہ کےطور پر  استعمال  نہ کیاجائے ۔
انہوں نے یہ بات زور دیتےہوئے کہی کہ عالمی طاقتیں ہمارے خلاف متحد ہوگئی ہے اور بین الاقوامی حمایت یافتہ دہشتگرد ہمارے خلاف جنگ  کے واسطے عراق داخل ہورہے ہیں ۔
انہوں نے عوام سے دشمنوں کےخلاف مقاومت کا مطالبہ کرتےہوئے کہاکہ ہمیں دشمنوں کےخلاف پوری طرح تیار رہنے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button