لبنان

بحرینی حکام نے قوم کے مطالبات کو نظر اندازکردیا

حزب اللہ نے بحرین میں جمعیت الوفاق کے سربراہ کو سیاسی فیصلے کے تحت چار برس قید کی سزا سنائے جانے کی شدید مذمت کی ہے-

المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے اپنے ایک بیان میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ حزب اللہ، جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کو سیاسی فیصلے کے تحت چار سال قید کی سزا سنائے جانے کی مذمت کرتی ہے۔ بیان میں آیا ہے کہ حزب اللہ، اس فیصلے کو بحرینی حکام کی اپنے قوم سے جدائی، قومی مطالبات سے دوری کا نتیجہ اور تسلط برقرار رکھنے کی کوشش سمجھتی ہے- بیان میں یہ بھی آیا ہے کہ بحرینی حکام، قوم میں خوف و وحشت پھیلانے کے لئے ظالمانہ اقدامات اور فیصلوں کا سہارا لیتے ہیں۔ حزب اللہ کے بیان میں آیا ہے کہ اس فیصلے کا عدالت اور قانون سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ سب ایک انتقامی کاروائی ہے جو بحرینی حکام کے، اس کینے کو ظاہر کرتی ہے جو وہ، مطالبات کے لئے چلائی جانے والی پرامن اور منظم عوامی تحریکوں کے سلسلے میں رکھتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ بحرینی عوام اپنے جائز مطالبات کے حصول اور جمہوری حکومت کی تشکیل کے لئے پرامن احتجاج کر رہے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button