سعودی عرب

آل سعود کی شہریوں کے خلاف وحشانہ کاروائی اقوام متحدہ نوٹس لیں۔ فرانسسی سماجی رہنما۔

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک}فرانس میں انسانی حقوق کی ایک جماعت کی جانب سےاقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کےنام پیغام ارسال کیاگیاہے،جس میں کہاگیاہے کہ وہ خاص طورسے سعودی عرب میں شہریوں کے ساتھ ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے حوالے سے نوٹس لیں۔

الجزیرہ نیوز چینل رپورٹ کے مطابق حکومتِ آل سعودکی جانب سے ملک میں اس وقت سماجی کارکنوں،سیاسی رہنمائوں اورعام شہریوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک رورکھاہواہے،اس حوالے سے خاص طورسے حالیہ دنوں میں ایک سماجی رہنمارائف البدوی کودس سال قیداور1000کوڑے کی سزاسنائی گئی ہے،جس کے خلاف دنیابھرمیں مخلتف انسانی حقوق سے تعلق رکھنے والی تنظیموں کی جانب سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اوراقوام متحدہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ اس حوالے سے نوٹس لیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button