یمن

سعودی عرب کے حامیوں کو انصار اللہ کا انتباہ

تحریک انصار اللہ نے یمن کی سیاسی جماعتوں کو سعودی عرب کے ساتھ تعاون کرنے کے بارے میں خبردار کیا ہے-

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ جن سیاسی اور غیر سیاسی فریق نے یمن، اس کی فوج اور قوم کے خلاف مخاصمانہ اقدامات کی حمایت کی تو وہ مقابل فریق سمجھا جائے گا- انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ یمن کی فوج، سکیورٹی فورسز اور عوامی کمیٹیوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ مخالفین اور دشمنوں کے خلاف سخت کارروائی کریں- محمد عبدالسلام نے مزید کہا کہ آج یمن کا بحران اور مسئلہ سیاسی اختلافات کا نتیجہ نہیں ہے بلکہ اغیار کی فوج کے ہاتھوں یمنی شہریوں کا قتل عام اور قومی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی ہے اور یمن کے جن گروہوں نے سعودی عرب کے مخاصمانہ موقف اور جارحیت کی حمایت کی،وہ ملک و قوم کے ساتھ خیانت اور غداری کے مرتکب ہوئے ہیں- عبدالسلام نے کہا یہ وہ لوگ ہیں جو ملک کی تباہی اور عوام کے قتل عام میں سعودی عرب کے جرم میں برابر کے شریک ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button