لبنان میں ہزاروں بچوں کی جانب سے مظلوم یمنی بچوں کے اظہاریکجہتی کے لئے مظاہرے
شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} آج سرزمین لبنان میں بڑی تعدادمیں بچوں نےیمن کے بچوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئےمظاہرے کیے جن کے اندرہزاروں بچوں نے شرکت کی ۔
العھد نیوز رپورٹ کے مطابق یمن میں آئے روز مظلوم بچوں پرظالم آل سعود اوراس کے نمک خواروں کی جانب سے جارحیت جاری ہے اس سلسلے میں لبنانی بچوں نےان کے لئےآواز بلند کیا،یہ آواز،حق کی بلندی اورظلم کوروکنےکے لئے اٹھی ہے،یقینایہ یہ آوازِحق ظالموں کے مضبوط قلعوں کے دبیزپردوں کوچاک کرکے اندر بیٹھے ہوئےاقوام متحدہ کے سرکردہ گان کے کانوں تک پہنچ جائے گی،یہ آوازیمن کے مظلوم بچوں کی جانب سے ظالم آل سعوداوراس کے نمک خواروں کی جارحیت کے خاتمے کے بلند ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ان میں سےایک بچہ اسٹیج پرکھڑاہوکرعالمی برادرکے ضمیروں کو یوں جنجوڑ کر رکھ دیا:
آے میرے یمنی بھائیواوربہنو،تم ہرگزاس خواب غفلت کے اندرمدہوش عالمی برادری کے انتظارمیں نہ رہنا،اس لئے کہ وہ تمہارے خون وآنسودیکھ دیکھ کرمزے لے رہیں،جنہوں نے تمہارے اوپرہونے والےمظالم پرسےاپنی آنکھیں اورکانیں بندکیے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزیدکہا ہم عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ یمنی بچوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کی نوٹس لیں،اورظالموں سے ان مظالم کوبالفورروکوادیں۔
اے میرے یمنی مظلوم ساتھیو: جیساکہ تم نے سناہوگا کہ ہم لبنانی بچے ہیں،ہم مقاومت کے اندرپلے ہوئے بچے ہیں،ہم تمہارے ساتھ ہیں،ہم تمہاری پریشانی کواپنی پریشانی سمجھتےہیں،ہم تمہارے اس بے گناہ خون کے ذمہ دارعرب تنظیموں کوسمجھتے ہیں۔
سواے عرب اقوام:یمن کے بچوں کے خون سے تمہارے ہاتھ رنگین ہے،تمہاری خاموشی کی وجہ سے ہی یمنی بچوں کی قتل وغارت گری ہوئی ہوری ہے،لہٰذا ان تمام کاروائیوں کے ذمہ دارتم ہو۔
ان میں ایک اوربچے نے یمنی بچوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہا:
میراسلام ہو،یمن کے مظلوم بچوں پرجواس وقت ظالم آل سعوداوراس کے نمک خواروں کے مظالم کے اندرگرفتار ہیں، میراسلام ہوان بے گناہ بچوں پرجوبے جرم خطارمارئے جارہے ہیں۔
آخراس دنیامیں کوئی ہے جوان بچوں کے خون کاحساب لیں؟ان کے آنسوپونچیں؟،ان کے سرپرہاتھ رکھ دیں،؟ جن کی چیخ وپکارصرف آسمان کی طرف جارہی ہے،یہ سیاست اورجنگ کی زبان سے ہرگزواقف نہیں ہیں،ان کوتقسیم و مصالحات کے بارے میں کچھ نہیں معلوم ہیں،ہاں ان کودنیاکے سامنےمرنا،ظلم سہنا،شہیدہوناآتاہے،اورعالمی برادری بھی غاصب اسرائیل کی طرح سنگدلی کے ساتھ ان تمام مظالم کواپنے آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔