لبنان

داعش،النصرہ کے مقابلے میں حزب اللہ کی کامیابی،لبنان کی حفاظت کے لئےاہم ہے۔شیخ نعیم قاسم۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے اس بات پرزوردیتے ہوئے کہاہے کہ سوریامیں شریف قوتوں کے ساتھ حزب اللہ کی دہشت گردجماعتیں داعش، النصرہ فرنٹ اورالقاعدہ کے خلاف کامیابی لبنان کی حفاظت کے لئے ضروری ہے۔

المنارٹی وی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نائب سربراہ نے گزشتہ روزمرحوم مجاہدحسن بشیرکی مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا: "آپ لوگ ذراسوچیں توصحیح کی قلمون میں داعش ہے،جبکہ القصیرمیں النصرہ فرنٹ کے علاوہ 20ہزارجنگجوجرودعرسال میں اس وقت لبنان کے مقابلے کھڑے ہیں،اب آپ خودسوچیں ان تمام دہشت گردوں کی موجودگی میں اس ملک کانقشہ کیاہوگا؟
لبنان کے مختلف جگہوں میں خودکش حملے ہوں گے،جیساکہ قلمون میں15کاربم دھماکے ہوچکے ہیں،یہ دھماکے اس وقت تک نہیں رکے جب تک مجاہدین یبرود،رنکوس،الجبۃ اورفلیطۃ میں پہنچ کران کے مراکزپرقبضہ نہیں کیا،آپ دیکھیں جب سےان کے مرکزپرقبضہ کیاگیااس وقت سے دھماکوں میں کافی حدتک کمی واقع ہوئی ہے”
انہوں نے مزدیدکہا کہ یہ بات سب معلوم ہے اگرہم سوریامیں القاعدہ کے مقابلے کامیاب ہوجائے توسمجھ لیں بقاع،عرسال اوردیگرلبنانی علاقوں میں لبنانی فوج کامیاب ہوجائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button