لبنان

تکفیریوں کے ساتھ جنگ ایک واجب عمل ہے۔الموسوی

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} مقاومت کی ذیلی جماعت الوفاء کے نائب سربراہ نواف الموسوی نے کہاہے تکفیریوں کے ساتھ ہماری جنگ جاری رہے گی،اس لئے کہ ان کے ساتھ جنگ کرناایک واجب عمل ہے۔

العھدنیوزرپورٹ کے مطابق آج لبنان کے جنوب میں واقع شہرسلم المجدہ میں شیہدمجاہدعباس حرزکے شہادت کے حوالے سے منعقدہ مجلس کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے جماعت الوفاء کے نائب سربراہ نواف الموسوی نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہم نے گزشتہ دنوں دیکھاکہ خطے کے اندر مساجد اور دیگرمقامات پرتکفیری دہشت گردوں نے معصوم انسانوں کے خون کے ساتھ کس طرح ہولی کھیل دیا ۔لہٰذا ہم کسی بھی صورت میں ان تکفیری جماعتوں سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے ہیں،ان کے ساتھ جنگ کرنا،ان کوختم کرنا،ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button