لبنان

لبنانی فوج اور دہشتگردوں کےدرمیان جھڑپ

لبنانی ذرائع نے شام کی سرحد کے قریب فوج اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ کی خبر دی ہے-

لبنان کے المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشرقی لبنان میں واقع راس بعلبک کے مضافات میں تلہ الحمراہ کے علاقے میں لبنانی فوج اور مسلح دہشتگرد گروہوں کے درمیان جھڑپیں ہوئي ہيں- اب تک ان جھڑپوں میں کسی جانی نقصان کی خبر نہيں ملی ہے- درایں اثنا لبنانی فوج کے خصوصی دستے نے جمعرات کو مشرقی لبنان کے عرسال علاقے میں بیس کلووزنی ایک بم کا پتہ لگا کر اسے ناکارہ بنا دیا ہے جو ایک گاڑی میں نصب تھا- لبنانی فوج نے گذشتہ ہفتے بھی سرحدی شہر عرسال میں ایک ایسی گاڑی پکڑی تھی جس میں ایک سو بیس کلو دھماکا خیز مواد چھپایا گیا تھا- قابل ذکر ہے کہ لبنانی فوج کے کمانڈر جان قھوہ جی نے کسی بھی طرح کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لئے ہائي الرٹ جاری کردیا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button