لبنان

حزب اللہ نے اپنے میزائیل اسرائیل کے لئے بچارکھے ہیں۔اسرائیلی وزیرحرب

العھدنیوزرپورٹ کے مطابق سابق صہیونی وزیرحرب موشی ارنس نے گزشتہ دنوں اسرائیلی اخبار "ہارتس” میں ایک طویل مضمون لکھا ہے جس میں انہوں ایک اہم حقیقت کاانکشاف کیا ہے۔

ان کاکہناتھا غزہ جنگ میں اسرائیل کسی بھی صورت میں حماس کے عسکری بنیادکونہیں توڑ سکا۔
انہوں نے حزب اللہ کے حوالے سے کہا کہ ان کے پاس100میزائیل ہیں جس کے ذریعے حزب اللہ اسرائیل کے اندرجدھرچاہے نشانہ بناسکتی ہے لہٰذا ہمارے بعض یہودیوں کایہ کہنا غلط اوراپنے آپ سے دھوکہ ہے کہ ہم نے حزب اللہ کوروک کے رکھا ہواہے یہ ایک مفروضہ ہے جوقابل تحقیق ہے۔
ذرائع کاکہناتھا کہ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردتنظیموں جیسے حزب اللہ کے ساتھ لڑناآسان نہیں ہے اس لئے کہ وہ شہیدہونے سے ڈرنے والے ہرگزنہیں ہیں۔
انہوں نے کہ ابھی ہم نے غزہ میں حماس پرہرطرح کے میزائیل ماردیے جبکہ دوسری جانب حماس اورجہاداسلامی نے4ہزارمیزائیل اسرائیل پرگرادیے جس کی وجہ سے لاکھوں اسرائیلی چھپنے پرمجبورہوئے یہاں تک کہ بن گوریان ائرپورٹ تک بند کرنا پڑا۔ ہم نے دیکھا کہ آخرمیں ہم ناکام ہوئے اورہم جنگ ہارگئے لہٰذا آئندہ ایسی پالیسی بناتے وقت پہلےتحقیق کرفیصلے کرنے چاہئیے۔
انہوں کہا اگرچہ حزب اللہ شام میں داخل ہواہے لیکن اس نے ابھی تک ایک بھی میزائیل استعمال نہیں کیا ہے،وہ اپنے میزائلوں کو اسرائیل کے لئے سنبھال رکھی ہوئی ہے اوروہ مسلسل اسرائیلی علاقوں کاجائزہ لے رہی ہے اوراگریہ ہم پرحملہ کرناچاہی توامیدغالب ہے کہ حماس کے ساتھ ضم ہوجائے گی اورہمیں اس طرح پیچھے دھکیل دے گی کہ کبھی بھی دوبارہ ہم آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔
آخرمیں ان کاکہناتھا کہ اس آہنی دیوارکوصرف میزائیل سے نہیں گرائی جاسکتی بلکہ اس کے ہرپہلوسے تحقیق کرکے گرانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button