عراق

عراق: الانبار میں 100 سے زیادہ تکفیری دہشتگرد واصل جہنم

عراق کے مغربی صوبے الانبار میں عراقی فوجیوں اور قبائلی افراد کی کاروائیوں میں داعش تکفیری دہشتگرد گروہ کے لگ بھگ سو افراد ہلاک و زخمی ہوگئے۔ الانبار کے مقامی ذرائع کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق عراقی فوجیوں اور قبائلی افراد نے اسی طرح العامریہ کے علاقے میں داعش دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا۔اس کاروائی میں بھی داعش دہشتگرد گروہ کے سو سے زائد افراد ہلاک و زخمی ہوئے اور اس گروہ کے کئی ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کردیا گيا۔ ادھر شمالی عراق کے صوبے صلاح الدین کے ایک سیکیورٹی ذریعے نے کہا ہے کہ شہر بیجی کے مغربی علاقے میں ساٹھ سے زائد داعش سے وابستہ دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ بیجی کے علاقے میں عراقی فوجیوں نے عوامی رضاکاروں کی مدد سے داعش کے خلاف ایک بڑا آپریشن شروع کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button