سعودی عرب

داعش میں شامل سعودی تکفیری دہشتگرد عناصرکووطن واپسی کی اجازت

سعودی عرب نے شام میں سرگرم عمل تکفیری دہشتگرد گروہ داعش میں شامل سعودی عناصر کو وطن واپس آنے کی اجازت دے دی ہے۔ سعودی دہشتگرد ترکی کے راستے وطن واپس جائيں گے۔ اخبار القدس العربی کے مطابق شام و عراق میں سرگرم عمل تکفیری دہشتگردوں کےخلاف امریکہ اور اسکے اتحادیوں کے حملوں کو دوہفتے گذرنے کےبعد داعش میں شامل سعودی شہری وطن واپس جانے کے لئےترکی کی طرف فرار کرگئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق داعش کے سعودی عناصر نے ترکی پہنچ کر خود کو حکومت کے حوالے کردیا تا کہ انہیں ترکی میں سعودی سفارتخانے کے حوالے کردیا جائے۔ واضح رہے سعودی عرب، ترکی اور قطر نے اپنے مغربی اتحادیوں کے ساتھ مل کر علاقے میں تکفیری دشتگردی کی بھر پور حمایت کی ہے۔ ادھر سعودی عرب کی جانب سے سعودی تکفیری عناصر کو وطن واپسی کی اجازت دئے جانےکے باوجود داعش اور جبھۃ النصرۃ کے درمیاں خونریز جھڑپيں ہورہی ہیں۔ ادھر شام میں اسٹراٹیجیک اسٹڈیز سنٹر کے رکن فائز عزالدین نے کہا ہےکہ یہ بات بعید از قیاس نہیں ہے کہ ترکی نے سرحدی شہر کوبانی پر قبضہ کرنے کےلئے داعش کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہو۔

متعلقہ مضامین

Back to top button