مشرق وسطی

ایرانی سفارتکار سے ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں

بحرین میں اسلامی جہموریہ ایران کے سفارتخانے نے اس ملک کے شیعہ عالم دین شیخ عیسی قاسم سے ایرانی سفارتکاروں کی ملاقات کے دعوؤں کو بے بنیاد قراردیا ہے۔ مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق بحرین میں ایران کے سفارتخانے نے آج ایک بیان جاری کرکے بحرینی اخبار الوطن میں شائع ہونے والی اس خبر کی تردید کی ہے جس میں کہا گیاہے کہ ایرانی سفارتکاروں نے اس ملک کے شیعہ مذہبی رہنما شیخ عیسی قاسم سے ملاقات کی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کے بیان میں آیا ہے کہ ایرانی سفارتکاروں اور شیخ عیسی قاسم کے درمیان کسی طرح کی ملاقات انجام نہيں پائي ہے۔ اور اس طرح کی خبر بے بنیاد اور سفید جھوٹ ہے۔ بحرینی شیعہ عالم دین شیخ عیسی قاسم نے آج نماز جمعہ کے خطبوں میں پارلیمانی انتخابات میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے بارے ميں فیصلے کے لئے شیخ عیسی قاسم سے ایران کے سفارتی صلاح ومشورے کے زيرعنوان روزنامہ الوطن کے دعوؤں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی خبر جھوٹ ہے۔ دوسری جانب بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے مسجدوں کو شہیدکرنے اور اس کی اراضی پر قبضے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مغربی عالی کے علاقے کی مسجد الفسلہ کو شہید کردیا ۔ یہ مسجد سو سال پرانی تھی۔ بحرینی حکام اس مسجدکو شہیدکرکے اور اس کی موقوفہ زمین پرقبضہ کرکے رہائشی کالونی تعمیر کرناچاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button