مشرق وسطی

بحرین: مساجد میں نماز جمعہ کے خطبوں پر پابندی عائد

بحرین میں آل خلیفہ حکومت اپنی غیر قانونی پالیسیاں جاری رکھتے ہوئے، مساجد میں بعض علماء کے نماز جمعہ کے خطبوں پر پابندی عائد کیئے جانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ بحرین کی الوفاق نیوز کی آج کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ حکومت کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ بحرین کے دو معروف عالم دین، کامل ہاشمی اور عادل الحمد کو آج کے بعد سے مسجد میں نماز جمعہ کا خطبہ دینے کا حق نہیں ہے۔ اس درمیان بحرین میں انجمن وفاق ملی اسلامی نے آل خلیفہ حکومت کی جانب سے آزادی بیان کے حوالے سے عائد کی جانے والی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ آل خلیفہ حکومت فکری آزادی کی شدید مخالفت کرنے کے ساتھ، بحرینی دانشوروں، انسانی حقوق کے اداروں کو بھی نشانہ بنانے پر اتر آئی ہے۔ انجمن وفاق ملی اسلامی نے کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت، عوام کی فکری آزادیوں کوسلب کرنے کے ساتھ ملک میں گھٹن کے ماحول کو رواج دے رہی ہے اور ملک کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کیا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button