لبنان

دشمنوں سے مقابلے کے لئے استقامت ضروری

nabeel farokiحزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ شام میں صدارتی انتخابات نے دشمنوں کے سارے منصوبے نقش بر آب کردئیے۔ النشرہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی مجلس عاملہ کے نائب سربراہ شیخ نبیل قاووق نے آج بیروت میں کہا کہ شام کے صدارتی انتخابات دشمنوں کے اقدامات کا ٹھوس جواب ہیں۔ شیخ نبیل قاووق نے کہا کہ شام میں صدارتی انتخابات ان ملکوں اور حلقوں کا ٹھوس جواب ہیں جو شام میں صدر بشار اسد کی حکومت گراکر شام کو تقسیم کرنا چاہتے تھے، انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے دشمن، شام کے حالیہ صدارتی انتخابات کے نتائج پر افسوس کا اظہار کررہے ہیں اور مایوس ہوچکے ہیں۔ شیخ نبیل قاووق نے کہا کہ تمام لبنانیوں اور عرب ملکوں کے لئے استقامت نہایت ضروری ہے تا کہ تکفیریوں اور صیہونی حکومت کا مقابلہ کیا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button