سعودی عرب

سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کو مسجد اور امام بارگاہ بنانے کی اجازت نہيں ہے

shiite_saudi_arabia

ان شیعہ رہنماوں کو مذھبی آداب بجالانے کی وجہ سے گرفتار کیا گياہے ۔ شیعت نیوز کے مطابق ذرائع نے راسد خبر رساں ادارے کو بتایا  گرفتار ہونے والوں میں تہترسالہ الحاج عبداللہ فہدی المکی ،چونسٹھ سالہ  حاج مھدی احمدالخضیراور حاج صالح المہنا ہیں ۔ سعودی حکومت نے ان شیعہ شخصیتوں کو شہر الخبر کی جیل میں رکھاہے ۔ یادرہے عاشورا کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کرنے پران بزرگ شیعہ شخصیتوں کو قیدکیاگياہے ۔ سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کو مسجد اور امام

 بارگاہ بنانے کی اجازت نہيں ہے اور نہ وہ اپنے دینی شعائر پرعمل کرسکتےہیں۔ گذشتہ محرم کے دوران سعودی عرب کی حکومت نے شیعہ مسلمانون کی متعدد مساجد اور امامبارگاہوں میں تالا لگاکر عزاداری سید الشہداعلیہ السلام پر پرپابندی لگادی تھی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button