Uncategorized

وزیر اعلی سندھ اور گورنر سندھ ملت جعفریہ کے نوجوانوں کی شہادت کے ذمہ دار ہیں۔ مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری

shiitenews mwm pakistan karachiحکومت ملت جعفریہ کو تحفظ دینے میں حتماً ناکام ہو چکی ہے ،وزیر اعلی سندھ اور گورنر سندھ ملت جعفریہ کے نوجوانوں کی شہادت کے ذمہ دار ہیں۔ مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری
کراچی۔(شیعت نیوز )حکومت ملت جعفریہ کو تحفظ دینے میں حتماً ناکام ہو چکی ہے ،وزیر اعلی سندھ اور گورنر سندھ ملت جعفریہ کے نوجوانوں کی شہادت کے ذمہ دار ہیں۔جسٹس زوار حسین جعفری پر قاتلانہ کی

مذمت کرتا ہوں ،شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےمرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس نے مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی کابینہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ شہر کراچی کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ ،لشکر جھنگوی اور پنجابی طالبان کے نر غے میں ہے اور یہ اسلام و پاکستان دشمن پنجابی طالبان ملت جعفریہ کے نوجوانوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر ملک کی معاشی شہہ رگ کو کمزور کرنا چاہتے ہیں ۔
شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ گذشتہ دن جسٹس زوار حسین جعفری کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ اس قبل مسلسل کئی عرصے سے  ملت جعفریہ کے عمائدین کو شہر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں شہید کیا گیا اور اسی طرح گذشتی کئی ماہ سے یہ سلسلہ جاری ہے جس کے سبب ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے درجنوں شیعہ جوانوں کو پنجابی طالبان دہشت گرد اپنی سفاکیت کا نشانہ بنا چکے ہیں لیکن حیرت انگیز بات تو یہ ہے کہ حکومت سندھ تاحال ان تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے ،ان کاکہنا تھا کہ سانحہ عاشور ،سانحہ اربعین سمیت اب تک سینکڑوں بے گناہ شیعہ افراد کے قتل کی ذمہ داری صرف اور صرف حکومت سندھ پر عائد ہوتی ہے اور وزیر اعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ ملت جعفریہ کو جواب دیں کہ شیعہ عمائدین کی قتل و غارت کا سلسلہ آخر کب ختم ہو گا ،بصورت دیگر ملت جعفریہ اپنے احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے اور اب صبر کے پیمانے لبریز ہو چکے ہیں ،ان کاکہنا تھا کہ اگر قاتلوں کو  گرفتار نہ کیا گیا تو مجلس وحدت مسلمین گورنر ہاوس اور وزیراعلٰی ہاوس کا گھیراوں کر کے سراپا احتجاج بن جائے گی اور پھر یہ سلسلہ نہیں رکے گا،انہوں نے کہا کہ پولیس انتظامیہ اور حکومتی مشینری کالعدم دہشتگرد تنظیموں اور پنجابی طالبان دہشت گردوں کی سر پرستی کر رہی ہے جس کے سبب سینکڑوں بے گناہوں کے قاتل تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار نہیں کیا جاتا بلکہ آئے روز ان طالبان دہشت گردوں کو کھلی چھٹی دیجاتی ہے کہ وہ اپنی من مانی کرتے پھریں اور معصوم شہریوں کو قتل کرتے ہیں۔اس موقع پر اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کراچی کے ر رہنماؤں میںمحمد مہدی ۔ مولانا علی انوار ۔مولاناصادق تقوی ۔فاضل عباس ۔آصف رضوی ،میثم عابدی ،اصغر زیدی ،آفتاب عالم ،عباس رضوی ،عقیل عباس ، مبشیر زیدی ،حیدر یزدی کے علاوہ دیگر بھی شریک تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button