عراق: ہیلی برن آپریشن میں انتہائی مطلوب داعشی کمانڈر گرفتار

17 اگست, 2025 21:14

شیعیت نیوز : عراقی سکیورٹی فورسز کے شعبہ اطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ ایک کامیاب ہیلی برن آپریشن کے ذریعے انتہائی مطلوب دہشتگرد سلمان خضیر سلیمان داود کو صوبہ کرکوک اور صلاح‌الدین کی سرحدی علاقے سرهید المطر میں گرفتار کر لیا گیا۔

بیان کے مطابق ملزم کے قبضے سے متعدد ہتھیار، مواصلاتی آلات اور دیگر اشیاء برآمد ہوئیں۔ سکیورٹی حکام نے بتایا کہ داود طویل عرصے سے القاعدہ اور بعد ازاں داعش کے اندر سرگرم تھا اور اسے عراقی فورسز کے لیے ایک اہم ہدف سمجھا جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف کی پاکستان میں سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی

عراقی فورسز کے مطابق دہشتگردوں کے کمانڈروں اور ارکان کی مسلسل ہلاکت اور گرفتاریوں کے نتیجے میں داعش کی باقیات پر کاری ضرب لگ رہی ہے اور سکیورٹی آپریشنز میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں۔

4:02 شام اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔