Uncategorized

بلوچستان میں بڑا آپریشن؛ کالعدم لشکر جھنگوی کے کئی دہشت گرد جہنم واصل

ژوب، شیرانی اور کوئٹہ میں کارروائیاں، بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

شیعیت نیوز : سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع ژوب اور ضلع شیرانی کے پہاڑی علاقوں میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں کالعدم لشکر جھنگوی کے 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

اسی طرح کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرک میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ پولیس کے مطابق اہلکاروں کے پہنچنے پر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جس پر جوابی کارروائی میں کالعدم لشکر جھنگوی کے 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ان کے قبضے سے بھی بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم لشکر جھنگوی کے 10 دہشت گرد جہنم واصل

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید کلیئرنس آپریشن شروع کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button