نیتن یاہو کی اقوام متحدہ میں خالی کرسیوں کے سامنے تقریر
شیعیت نیوز : اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب ان کی تقریر کے دوران شرکاء نے احتجاجاً ہال چھوڑ دیا۔
جمعے کے روز جنرل اسمبلی کے مباحثے کے چوتھے روز نیتن یاہو کی تقریر کے دوران قبل ازیں عالمی رہنماؤں نے اسرائیل کی غزہ پر جاری جنگ کی شدید مذمت کی اور فلسطینی عوام کے خلاف مظالم کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔
نیتن یاہو کی تقریر شروع ہوتے ہی متعدد شرکاء نے ہال سے باہر نکل کر احتجاج کیا، جس کے باعث انہوں نے تقریباً خالی نشستوں سے خطاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں نئی انسانی المیے کی گونج
عینی شاہدین کے مطابق ہال میں موجود افراد نے ان کی تقریر کے دوران ناپسندیدگی کا اظہار کیا، اور بعض شرکاء نے ان پر نعرے بھی لگائے۔
اس واقعے کو بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے سفارتی سطح پر اسرائیل کے لیے ایک واضح پیغام قرار دیا ہے، جو تنہائی کی طرف بڑھتے ہوئے سفر کی علامت ہے۔







