آیت اللہ سعیدی کا جہاد کی نئی تعریف اور صدر جمہوریہ کے دینی اقدار کے تحفظ پر مبنی واقعے کا انکشاف
قم میں صوبائی اجلاس کے دوران اتحاد، جہاد اور دینی شعور پر بصیرت افروز گفتگو

شیعیت نیوز : آیت اللہ سعیدی نے پیر کی شب صوبائی منصوبہ بندی و ترقیاتی کونسل کے اجلاس میں، جو قم کے گورنر ہاؤس میں صدر جمہوریہ کے معاونِ اجرائی محمد جعفر قائم پناہ کی موجودگی میں منعقد ہوا، گفتگو کرتے ہوئے کہا: ۱۲ روزہ جنگ نے یہ حقیقت واضح کردی کہ اگرچہ لوگوں کے درمیان مختلف سلیقے اور رجحانات موجود ہیں لیکن اتحاد کے ذریعے کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے اسلام میں جہاد کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جہاد کی مختلف صورتیں ہیں، چاہے وہ جان قربان کرنا ہو یا مال دینا۔ بہت سے لوگ جو براہِ راست جنگ میں شریک نہیں ہو سکتے، لیکن اپنے مال کے ذریعے وطن کے تحفظ میں کردار ادا کرتے ہیں، یہ بھی جہاد کی خوبصورت مثال ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد 150 سے تجاوز
متولی حرم حضرت معصومہ (س) نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر نظام اسلامی کے پیغام کو پہنچانا اور شہداء کی یاد کو زندہ رکھنا بھی جہاد کی ایک شکل ہے۔
انہوں نے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا: "جب صدرِ جمہوریہ نے بین الاقوامی ملاقات کے دوران ایک خاتون سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا اور ان کی بیٹی نے احتراماً اس خاتون سے مصافحہ کیا تو دراصل اس موقع پر دینی اقدار کی حفاظت کی گئی۔”
قابل ذکر ہے کہ محمد جعفر قائم پناہ نے ۳۱ ستمبر کو قم کے دورے کے دوران منصوبہ بندی و ترقیاتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ متعدد عمرانی و فلاحی منصوبوں کا افتتاح اور معائنہ کیا اور مراجع تقلید و حوزہ علمیہ قم کے ممتاز علمائے کرام سے بھی ملاقات کی۔